وزیرآباد:2 گروپوں میں جھگڑا ، فائرنگ ، ایک قتل ، 3 زخمی

وزیرآباد:2 گروپوں میں جھگڑا ، فائرنگ ، ایک قتل ، 3 زخمی

وزیرآباد(نامہ نگار)بھروکے چیمہ میں تکرار پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق 3 افراد زخمی ہوگئے۔۔

 پولیس تھانہ صدر نے 8 نامزد جبکہ 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،3 ملزموں کو سول ہسپتال سے حراست میں لے لیا گیا ۔ بھروکے چیمہ میں دو گرپوں میں جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجہ میں علی رضا نامی نوجوان قتل ہو گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزموں کا کچھ روز قبل افتخار اور سکندر نامی نوجوانوں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس سارے معاملہ میں ملزموں نے اسلم،ناصر اور فیض احمد نے باہم صلاح مشورہ ہو کر یہ وقوعہ انجام دیا ۔ یاد رہے کہ واقعہ میں ملوث تین ملزموں افتخار ہنجرا ،فرح ہنجرا اور سکندر ہنجرا جن کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے وہ بھی زخمی حالت میں سول ہسپتال وزیرآباد لائے گئے جن میں سے 2افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور متعدد زخموں کے نشانات ہیں جنہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ملزموں کے ہمراہ آئے 3 افراد کو پولیس نے سول ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کے مرکزی دروازہ سے حراست میں لے لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں