ٹرانسفارمر خراب ،ماڈل ٹائون ڈسکہ کی بجلی 2 دن سے بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کی بجلی دو دن سے بند، شہری بجلی کے بغیر ہی زندگی بسر کرنے لگے ،ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ اور کمپلین آفس والوں نے نمبر بند کردئیے ۔
دو روز قبل رات کے وقت ڈسکہ شہر کے گنجان آباد علاقہ ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے بجلی بند ہوگئی ،شہری بجلی کی بحالی کیلئے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ اورکمپلین آفس میں کالیں کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ دو روز گزرنے کے باوجود ماڈل ٹاؤن کی بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایاکہ ایک ہفتہ کے دوران کئی کئی دن بجلی بند رہتی ہے ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں ، اگر یہی حال رہا تو ہم احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائینگے ۔ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ کا فون نمبر بند ملا ۔