قلعہ :میونسپل ملازم کے قبضہ سے سرکاری اراضی واگزار

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے سرکاری جگہ پر قبضہ ختم کر ا کر کرین کی مدد سے دیوار گرا دی۔۔
بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کے ملازم تنویر بٹ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ عثمان غنی سے ماتا رانی ڈسپوزل کے عقب میں پڑی خالی جگہ پر عارضی رہائش رکھنے کیلئے اجازت طلب کی اور بیرونی دیواریں کھڑی کرکے اپنا قبضہ ظاہر کرکے محکمہ اوقاف سے لیز پر حاصل کرنے کیلئے تگ و دو شروع کردی ،معاملہ چیف آفیسر عثمان غنی نے نوٹس میں آیا تو انہوں نے کرین کی مدد سے دیوار مسمار کرکے قضہ ختم کرا دیا۔ عثمان غنی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کا ملازم ہونے کی وجہ سے عارضی رہائش کرنے کیلئے جگہ دی لیکن تنویر بٹ کی بدنیتی اور مستقل قبضہ کرنے کی کوشش تھی جس وجہ سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد نوید اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سردار ناصر ڈوگر کی ہدایت پر قبضہ ختم کر ا دیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کی ہر کوشش کو ناکام بنا دونگا۔