سیالکوٹ میں 500بیڈ کا نیا ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا منصوبہ،17ارب مختص،3سال میں مکمل ہوگا

سیالکوٹ میں 500بیڈ کا نیا ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا منصوبہ،17ارب مختص،3سال میں مکمل ہوگا

سیالکوٹ (عمر فاروق )پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں 500بیڈ کا نیا ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا منصوبہ بنالیا۔۔

 ،سیالکوٹ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کیلئے بجٹ میں 17 ارب روپے مختص ،ہسپتال3سال میں مکمل ہوگا۔ پنجاب حکومت نے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں ،سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سیالکوٹ پسرور روڈ پر 30 ایکڑ اراضی پر 500بیڈ کا سیالکوٹ ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنے کیلئے بجٹ میں 17 ارب روپے مختص کردئیے ہیں۔ ابتدائی طورپر اراضی کی خریداری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مذکورہ اراضی پرامراض دل وارڈ، گائنی وارڈ، کڈنی سینٹر، برن یونٹ ، ایمرجنسی سینٹر ،میڈیکل وارڈ ،سرجیکل وارڈ زنانہ، مردانہ، ٹی بی سینٹر وغیرہ پر مشتمل ہوگا اور روزانہ 3 ہزار آؤٹ ڈور مریضوں کے معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کمپلیکس بھی قائم کیا جائیگاتاہم مذکورہ منصوبہ پر 17 ارب روپے لاگت آئیگی اور منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگاجبکہ شہر میں قائم علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال شہری علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں