ضلع کچہری میں نامعلوم افراد کاشہری پرحملہ ، اغواکی کوشش
گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر)بی جی عابد فاؤنڈیشن اروپ کے نائب صدر غلام مرتضیٰ چیمہ پرنامعلوم افراد نے ضلع کچہری گوجرانوالہ میں حملہ کر دیا۔
جس میں غلام مرتضیٰ چیمہ شدید زخمی ہو گیا۔ غلام مرتضیٰ چیمہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ غلام مرتضیٰ چیمہ ایک سماجی اور فلاحی کارکن ہے ۔ وکلا اور لوگوں نے منت سماجت کر کے ملزمان سے غلام مرتضیٰ چیمہ کو چھڑایا۔ ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔