کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، خاتون زخمی

کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، خاتون زخمی

گوجرانوالہ( کرائم رپورٹر)پنڈی بائی پاس فلائی اوور پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 45 سالہ شخص جاں بحق جبکہ۔۔۔

 خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔پنڈی بائی پاس فلائی اوور پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہاری کالونی کا رہائشی محمد مشتاق شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ، واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو ضروری کارر وائی اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں