لدھیوالہ :میرج ہال سے جیب تراش پکڑا گیا، پولیس کے حوالے
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) لدھیوالہ کے میرج ہال میں دولہے کے بھائی کی جیب سے پرس اور موبائل نکالنے والا جیب تراش کو باراتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حوالات میں بند جیب تراش حسنین کے خلاف جب امجد انصاری درخواست دینے گیا تو محرر زبیر عطا نے درخواست لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ درخواست میں میرج ہال کے منیجر کو بھی نامزد کریں ،درخواست گزار نے سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ کو جیب تراش کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔