سابق ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے اعزا ز میں عشائیہ

گجرات(سٹی رپورٹر )صدرفرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری نے سابق ڈپٹی کمشنر کے اعز از میں عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
صفدر حسین ورک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے جیل چوک کی تعمیر کیلئے ہماری ڈیوٹی لگائی اور ہم نے پوری کی ،ڈپٹی کمشنر کی وجہ سے میٹرنٹی ہسپتال کی انجمن بہبود مریضاں بنائی انہوں نے مجھے صدر بنایا ،انجمن نے 50 لاکھ روپے کی مشینری لے کر دی اور آپریشن تھیٹر کو اپ ڈیٹ کیا اور اب ہر ماہ 200 کے قریب وہاں آپریشن ہوتے ہیں ،پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے جتنے کام ہو رہے ہیں قابل تحسین ہیں۔ امتیاز کوثر نے بھی خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر کی خدمات کو سراہا ۔