ڈرامہ پروڈیوسر کو گولیاں مارنے کی ملزمہ سٹیج ڈانسر گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈرامہ پروڈیوسر اسدگھمن کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث سٹیج ڈانسر سلک کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔
مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سٹیج اداکارہ سلک کی ایما پر ملزم نے فائرنگ کر کے ڈرامہ پروڈیوسر پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔