ڈسکہ:شہر میں چوہے ، آوارہ کتے ، شہریوں کاجینادوبھر

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں چوہوں اور آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، گلی محلوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھومنا معمول بن چکا۔۔۔
شہریوں میں خوف و ہراس ۔ ڈسکہ شہر اور دیہات میں دن ہو یا رات آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں گلیوں میں سرعام گھومتے دکھائی دیتے ہیں جو نہ صرف را ہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو زخمی کر رہے ہیں بلکہ چھوٹے بچوں کے لیے بھی مستقل خطرہ بن چکے ہیں جبکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے موٹے تازے چوہوں نے بھی شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے چوہے نہ صرف گھروں اور دکانوں میں خوراک اور قیمتی اشیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ بچوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہورہے ہیں، کئی مقامات پر ان کے کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ،اس سنگین صورتحال کی ایک بڑی وجہ متعلقہ میونسپل کمیٹی کی غفلت اور موثر اقدامات کا فقدان ہے ، چوہوں اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کوئی جامع حکمت عملی یا با قاعدہ مہم شروع نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں ان کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،ماہرین صحت کے مطابق چو ہے اور آوارہ کتے مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے نوٹس لینے اور ان کے تدارک کیلئے مثبت اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔