ڈسکہ:مقدمہ بازی ، فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارزخمی

ڈسکہ(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر3مسلح نقاب پوش ملزمان نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو زخمی کردیا۔۔۔
دو محفوظ ،محمد سفیان موٹر سائیکل پر اشفاق کے ہمراہ بھلر روہی والا سے واپس آرہا تھا کہ جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ تاج رائس ملز کے قریب پہنچے تو3نقاب پوش مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا ،ایک ملزم عثمان کو نقاب اترنے پر پہچان لیا، نہ رکنے پر ملزم عثمان نے ان پر فائرنگ کر دی، کمرکے نیچے فائر لگنے سے محمد سفیان زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق خوش قسمتی سے محفوظ رہا اور ملزمان جا ئے وقوعہ سے فرار ہو گئے ،وجہ عناد مقدمہ بازی کی رنجش ہے ،تھانہ صدر پولیس نے محمد سفیان کی مدعیت میں ملزمان عثمان اور 2نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔