اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، خریدار پریشان

اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، خریدار پریشان

ڈسکہ(نامہ نگار)کریانہ شاپس پراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤجاری، معروف کمپنی کی چائے کی پتی10روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔15 روپے اضافے سے 1کلوگرام شکرکی قیمت 290 روپے ،زیرہ 100گرام پیک 10 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

 چینی بدستور180روپے فی کلوتک فروخت کی جارہی ہے ۔زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ہول سیل ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 318 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، فارمی انڈے اگرچہ فی درجن 287 روپے پر برقرار ہیں، تاہم مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8,490 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ ادرک 680 روپے ، لیموں 550 روپے ، لہسن 350 روپے ، ٹماٹر 80 روپے اور پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹینڈے اور اروی 220 روپے فی کلو دستیاب ہیں، جامن 450 روپے ، فالسہ 380 روپے ، خوبانی اور آڑو 320 روپے جبکہ آم 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں