حافظ آباد:دوسری سے ملکر پہلی بیوی کا سر مونڈنے پر خاوند گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )جلالپور بھٹیاں میں گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کے سرکے بال مونڈ دینے والے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسکا سر مونڈ دیا گیا لیکن پولیس نے ایف آئی آر میں متعلقہ دفعہ ہی نہیں لگائی اور غلط تاریخ لکھ دی ، اگر انصاف نہ ملا تو وہ آئی جی آفس کے سامنے بچوں سمیت بھوک ہڑتال کریگی۔ ثنا نامی خاتون کو شعیب نے تشدد کا نشانہ بنا یا ، بعدازاں شعیب اسے برہنہ کرکے دوسری بیوی کے سامنے ڈانس بھی کراتارہا۔