جلالپور جٹاں:سر میں چوٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ، سوئمنگ پو ل سیل

جلالپور جٹاں:سر میں چوٹ لگنے سے  نوجوان جاں بحق ، سوئمنگ پو ل سیل

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )سوئمنگ پول میں نہانے والا 16 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے سے سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ بائی پاس روڈ پر واقع سوئمنگ پول میں نواحی گاؤں شاہ جہانی کا رہائشی عادل اعجاز نامی نوجوان نہانے کے لئے گیا پول کے کنارے پر پاؤں پھسلنے سے سر میں شدید چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،بعد ازاں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں نے گجرات روڈ پر واقع سوئمنگ پول کو تاحکم ثانی سیل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں