پٹرول پمپ آتشزدگی، مزید 3زخمی چل بسے ، اموات 12ہوگئیں
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ نوئیں والا چٹھہ سانحہ منی پٹرول پمپ اور گیس ریفلنگ حادثات میں تین زخمی جان بحق، اموات کی تعداد12 ہو گئی۔
ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقوں نوئیں والا چٹھہ اور رسولنگر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے دو ہولناک سانحات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے ۔ نوئیں والا غیر قانونی منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔گیس ریفلنگ اور پٹرول آتشزدگی میں جھلسنے والے 3 افراد جن میں ایک کم سن عادل زاہد ، لقمان عباس، سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔واقعہ کے بعد ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی پٹرول و گیس ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جن کے تحت کئی دکانیں سیل اور متعدد کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔