اے سی ڈسکہ کے شادی ہالز پر چھاپے ،ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے
ڈسکہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے شہر بھر کے شادی ہالز اور مارکیز پر چھاپے ،صفائی ستھرائی۔۔
،کچن کے حالات اور کھانے کی تیاری کے عمل کا جائزہ ،ناقص صفائی اورون ڈش کی خلاف ورزی کر نے پر جرمانے کر دئیے ، دورے کے دوران بعض شادی ہالز میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن پر انتظامیہ کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔