عالم چوک:فیکٹری سے چوری لوڈر گاڑی برآ مد ، ایک شخص گرفتار

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق کی فیکٹری سے چوری ہونے والا لوڈر ڈالہ اروپ پولیس نے مان موڑ کے ۔۔
قریب دربار سے برآمد کر لیا، ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا زوہیب نامی چور گینگ نے ایک ہفتہ قبل کوٹ اسحاق گلہ ولی محمد چہل والا میں واقع جاوید گجر کی پلاسٹک کریشر فیکٹری کا تالا توڑ کر لوڈر ڈالا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ، عالم چوک پولیس چوکی کے اے ایس آئی جمشید گل نے مخبری پر تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مان موڑ کے قریب واقع دربار غوثیہ کے احاطے سے لوڈر ڈالہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ گینگ کے سرغنہ رانا زوہیب اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔