راہوالی :دن دہاڑے 6 افراد نے خاتون کو اغوا کر لیا

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )دن دہاڑے 6افراد نے خاتون کو اغوا کر لیا ۔محلہ مسلم ٹاؤن کے افضال احمد کی 25سالہ بیٹی (ر)دن 2بجے د کان سے ۔۔
سودا سلف خریدنے گئی تو عمران، عباس سکنہ گکھڑ منڈی، عدنان رضا سکنہ علی پور چٹھہ 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ میں بٹھا کر کر لے گئے ، کینٹ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔