حافظ آباد:پولیس ملازم اور مہمان کا قتل ، 8 افراد کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد:پولیس ملازم اور مہمان  کا قتل ، 8 افراد کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آبادکے نواحی گاؤں پھپری شاہانہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کرنے کے ۔۔

 الزام میں پولیس نے 8سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ جیل پولیس میں ملازم آصف شاہ اپنے گھر مہمان شہروز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں گھر کی چھت پر گھات لگائے مخالفین نجف شاہ، اکمل ، زاہدالحسن، فضل عباس، حسنین شاہ ، علی شاہ، حیدر شاہ وغیرہ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے آصف شاہ موقع پرجاں بحق جبکہ شہروز ہسپتال میں جاکر دم توڑ گیاجبکہ ملزم فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں