حاجی کوٹ میں ڈیری سے 200لٹر ملاوٹی دودھ برآ مد

 حاجی کوٹ میں ڈیری سے 200لٹر ملاوٹی دودھ برآ مد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے شہری دودھ نما سفید محلول پینے سے بچ گئے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حافظ آباد روڈ حاجی کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیری یونٹ سے برآمد شدہ 200لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

 جعلسازی میں ملوث یونٹ کیخلاف مقدمہ درج، یونٹ بند کر دیا گیا ۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ دودھ کے سیمپل میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ڈیری یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، دودھ کا معیار مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں کسی بھی اشیا کی ملاوٹ سنگین جرم ہے ، مضر صحت دودھ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، صحت دشمن کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کرائیں، خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں