شاہراہوں ، فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے 18 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں سے پولیس نے شاہراہوں اور۔۔۔
فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے کے الزام میں مکرم، عمر، حسیب، عدنان، امیر حمزہ، راشد، شاہ نواز، سلمان، بلال اور مرسلین اور تھانہ رنگپورہ کے علاقوں سے محسن، نعمان، میر معاویہ، شفیع اﷲ، عزیز، ثاقب، رضوان اور الیاس کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔