گرجاکھ:سابق رنجش پر ملزموں کی فائرنگ، 2افراد زخمی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں سابق رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کر دیا۔یوسی چیئرمین سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
گرجاکھ پولیس کے مطابق محلہ مسلم ٹاؤن گلی 6 کے رہائشی عامر اکرم گجر نے درخواست دی کہ گزشتہ روز وہ اپنے حقیقی بھائی علی اکرم گجر اور رشتہ دار حزیفہ سلیمان گجر،عاصم سلیم گجر،حنظلہ گجر اور زید علی گجر جارہے تھے کہ اس دوران کار سوار ملزمان عدیل طارق بٹ،ذیشان عرف ببا ساکنان روشن پورہ لیاقت روڈ نے تین ساتھیوں سے ملکر راستہ روک لیا۔کار سے نکل کر ملزمان عدیل طارق بٹ اور ذیشان ببا نے فائرنگ کردی۔گولیوں کی زد میں آکر علی اکرم اور حزیفہ سلیمان بری طرح زخمی ہوگئے ۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یہ وقوعہ صابر محمود علی بٹ کی ایما پر کیا ہے ۔تاہم پولیس نے میڈیکولیگل رپورٹ آنے پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔