منڈی بہائوالدین:رانگ پارکنگ پر گاڑیوں کیخلاف کا رروائی

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کی زیرقیادت اور انسپکٹر یاسر شہزاد رانجھا سٹی انچارج کی زیرنگرانی رانگ پارکنگ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔
رانگ پارکنگ گاڑیوں کا نہ صرف چالان جرمانہ کیا گیا بلکہ گاڑیوں کو وہاں سے ہٹایا بھی کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں شاپنگ مالز اور پلازہ جات کے سامنے پارکنگز پر کارروائی بھی کی اور وارننگ بھی جاری کی ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر نے کہا کہ رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔