جماعت اسلامی زون پی پی 60 کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی زون پی پی 60 کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
مہمان خصوصی پروفیسر غلام مصطفی تھے ان کے علاوہ امیر زون پی پی 60 شیخ محمد افضل،ضلعی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سید علی رضا حسنی، نائب امیر ڈاکٹر شریف گجر، سیکر ٹری زون حکیم کلیم کھوکھر،ڈپٹی سیکر ٹری محمد ابتسام گل،محسن زبیر،سنیئر رہنما حافظ حمید الدین اعوان نے شرکت کی۔ پروفیسر غلام مصطفی نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ جماعت اسلامی نہ تو مکمل طور پر روایتی مذہبی جماعت ہے ، نہ ہی صرف ایک سیاسی جماعت،یہ ایک نظریاتی تحریک ہے جو دین کو مکمل ضابطہ حیات سمجھتے ہوئے اس کے نفاذ کیلئے سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان میں کام کرتی ہے ۔ اس کا امتیاز اس کی اصولی سیاست، مسلکی وحدت اور نظریاتی وابستگی میں پنہاں ہے ۔