آلودہ پانی سے برف بنانے کا کام جاری ،لوگ بیمار ہونے لگے

 آلودہ پانی سے برف بنانے کا  کام جاری ،لوگ بیمار ہونے لگے

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار)ڈسکہ اور اسکے گردونواح میں گرمی بڑھتے ہی آلودہ پانی سے برف بنانے کا کام جاری، گرمی بڑھتے ہی علاقہ بھر میں قائم برف بنانیوالے کارخانوں میں پینے کے صاف پانی سے برف بنانے کی بجائے نہ صرف برف بنانے کیلئے آلودہ پانی استعمال کیاجارہا ہے۔۔۔

 بلکہ برف تیار کرنے کیلئے بنائے گئے آہنی سانچے بوسیدہ ہوکر زنگ آلودہ ہوچکے ہیں اور برف خانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مضر صحت برف تیار کی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں آلودہ پانی سے تیار کی جانیوالی برف کے استعمال سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں