یوم عاشور ، ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) محرم الحرام اوریومِ عاشور کے حوالے سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری۔
محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا کی زیر صدارت ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ریسکیو 1122 کے مرکزی ضلعی دفترگوندلاوالہ چوک میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔میاں رفعت ضیا نے کہا یومِ عاشور پرریسکیو 1122 گوجرانوالہ ضلع بھرمیں اے اینڈ بی کیٹگری کے حساس ماتمی جلوس اور مجالس کوایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کریگا اور اسکے علاوہ عزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 28 ایمبولینسز، 17 فائر وہیکلز اور 6سپیشل ریسکیو وہیکلز تعینات کی گئی ہیں۔اس موقع پر 550 سے زائدریسکیواہلکار اورکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔