ڈسکہ میں مختلف مقامات سے 9موٹر سائیکلیں چوری

ڈسکہ میں مختلف مقامات سے 9موٹر سائیکلیں چوری

ہیڈبمبانوالہ، تتلے عالی (نامہ نگار )سرکل ڈسکہ میں 9شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے باہر سے سمیر تنویر ،سبزی منڈی کے قریب جواد علی کی حویلی ،محلہ شریف پورہ میں بلال ،نہر بھروکی کے قریب سے محمدعلی ،کالج روڈ سے خبیب سہیل ، جامکے چیمہ سے احتشام ،آڈھا جامع مسجد کے باہر سے حسن ،موترہ مسجد دربار والی کے باہر سے عبدالباسط ،میترانوالی سے ابرار حسین کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔تتلے عالی کے نواح میں ہرچوکی کے رمضان کو شیلر کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر20ہزار روپے چھین لئے ،بیگ پورکے محمد آصف سے دو ڈاکوؤں نے 420دینار اور فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں