سیالکوٹ:یوم عاشور کا سکیورٹی پلان ، 3ہزار اہلکار تعینات

سیالکوٹ:یوم عاشور کا سکیورٹی پلان ، 3ہزار اہلکار تعینات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم عاشور کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، آج ضلع بھر میں 87 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 77مجالس منعقد ہونگی۔

 پولیس اور دیگر اداروں کے 3000 سے زائد افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی جائے گی، کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سٹی ایریا میں جلوس کی ہوائی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا سیف سٹیز اتھارٹی سیالکوٹ کا دورہ، محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے سکیور ٹی انتظامات پر بریفنگ د ی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں