تتلے عالی:گاڑی روک کر مخالفین کی فائرنگ ،بچہ بیہوش

تتلے عالی:گاڑی روک کر مخالفین کی فائرنگ ،بچہ بیہوش

تتلے عالی(نامہ نگار )مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح افراد نے گاڑی پر ہوائی فائرنگ،4سالہ بچہ بیہوش ہوگیا ،موبائل فون چھین لئے ۔

 نواحی گاؤں ہردواودھے کے رہائشی افتخار احمد، جمشید،شہباز،اصغر،موسیٰ،علی حسن،ذوالفقار گزشتہ شب 8بجے کیری ڈبہ پر کامونکی سے گاؤں آرہے تھے کہ ڈیرہ سرگودھیاں کے قریب کار اور موٹر سائیکل نے سامنے آکر راستہ روک لیا ، مستنصر اسلم،سیف اﷲ،آفتاب،عادل، سعد وغیرہ8افراد نے قتل کی دھمکیاں دیں ،گاڑی بھگا کرڈیرہ محمد مالک پر پناہ لی تو ملزم ہوائی فائرنگ کرتے پیچھے آگئے ۔ملزموں نے 4سالہ موسیٰ کو ایک ہاتھ سے اٹھا لیا اور دوسرے ہاتھ سے فائرنگ کرتے رہے جس سے بچہ بیہوش بیوگیا،ملزموں نے اعجاز،فراز اور شیراز سے موبائل چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں