پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 77 کے مارشل لا کے حوالے سے تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔
تقریب سے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی کو ظالم ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرکے مارشل لا لگا دیا اس لئے 5 جولائی 1977 کو ہمیشہ یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔