ریجن میں آ ج 362ماتمی جلوس 302مجالس عزا منعقد ہوں گی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آج یوم عاشور پر ریجن گوجرانوالہ میں362ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 302مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔
جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپر بھی تعینات کیے گئے ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز او ر اضافی نفری بھی الرٹ رہے گی۔ ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستوں کا پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔