یوم عاشور پر صفائی ستھرائی افسر وں وعملہ کی چھٹیاں منسوخ

یوم عاشور پر صفائی ستھرائی  افسر وں وعملہ کی چھٹیاں منسوخ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عاشورہ محرم الحرام کے دوران چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان جاری کردیا۔

 09 اور 10محرم الحرام کے روز افسر وں وعملہ کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور امپیریل کنٹریکٹر کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کی تمام جلوسوں،مجالس کے روٹس اور امام بارگاہوں، قبرستانوں، مساجد کے اندر اور اطراف میں صفائی کے بہترین اقدامات اور انتظامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں