ڈسکہ:مین بازار کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ

ڈسکہ(نامہ نگار )معروف چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ ،راستے سکڑ گئے ،ٹریفک پولیس اور انتظامیہ بے بس ،مین بازار اور توصیف مارکیٹ کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈقائم کر لئے ہیں۔
مین بازار کے سامنے ڈرائیور تین چار قطاروں میں رکشے کھڑے کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل اور دیگر گاڑیوں والوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،رکشہ ڈرائیوروں کو راستہ دینے کا کہو تو یہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ، ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکارقریبی دکانوں میں بیٹھے گپیں ہانک رہے ہو تے ہیں ۔مین بازار ڈسکہ کے دکانداروں اور شہریوں نے ڈی سی صبا اصغر ،ڈی پی او ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ خالد محمود،ایس ایچ او سٹی عامر علی سندھو اور ٹریفک افسر وں سے مطالبہ کیا کہ مین بازار اور توصیف مارکیٹ کے سامنے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کو ختم کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔