وزیرآباد:صفائی کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا انتظامیہ سے اظہار تشکر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم کے جلوسوں کے روٹس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکروں نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں۔
عزداران امام حسینؓ اور شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین سے صفائی وزٹ کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔شہریوں نے کہا کہ محرم کے ایام میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بلدیہ کے اہلکاروں کی جانب سے جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار سینٹری انسپکٹر سید عقیدت محسن شاہ،آپریشن منیجر عدیل سیف چٹھہ اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔