محرم کے تقدس کے پیش نظر یوم سیاہ پر پیپلز پارٹی کی سادگی سے تقریب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے ۔۔
کہا ہے کہ 5جولائی 1977کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن کوپیپلز پارٹی یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے ،پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈ پاس میں محرم الحرام کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سادگی سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔نائب صدر سٹی غلام سہیل جیلانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی راحت محمود ورک، ٹکٹ ہولڈر این اے 78چودھری حارث میراں گجر، عہدیداروں اورکارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔