ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سٹور کا گوجرانوالہ کے ریسکیو سٹیشنز کا دورہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سٹور فہیم احمد قریشی اور ایمرجنسی آفیسر ایس اینڈ ایل محمد یوسف ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ کے ریسکیو سٹیشنز کا دورہ کیا۔
ریسکیو 1122کے چاق وچوبند دستوں نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سٹور فہیم احمد قریشی کو ریسکیو سٹیشنوں کے وسائل، آپریشنل میکنزم اور ضلع گوجرانوالہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سٹور فہیم احمد قریشی نے امید ظاہر کی کہ تمام ریسکیورز زندگی بچانے والی اس ایمرجنسی سروس کے معیار کو برقرار رکھیں گے ۔