حافظ آباد:گن پوائنٹ پر کار سوار لڑکی اغوا کر لی گئی

حافظ آباد:گن پوائنٹ پر کار سوار لڑکی اغوا کر لی گئی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آبا میں تھانہ صدر کے علاقہ سے 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

مدعیہ کے مطابق وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ کار پر قلعہ رامکور سے علی پور روڈ کی طرف آ رہی تھیں کہ ظفر عرف سفیان اور احمد چٹھہ سکنہ چک کھرل اور ساتھیوں نے جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، گاڑی روک کر سائلہ کی بیٹی 18 سالہ ایشا ایمان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔پولیس نے نورین فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں