پلاٹ پر قبضہ کی کو شش ، روکنے پر خاتون کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ڈسکہ(نامہ نگار )پلاٹ پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر 7افرادکا حافظ قرآن خاتون پر تشدد ،کپڑے پھاڑ د ئیے ۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی نوشہرہ کی حافظہ فوزیہ اپنے پلاٹ پر گئی تو محمد اقبال ،رضوان ،عثمان ،محمد بوٹا ،طیب اور محمد بوٹا وغیرہ اس کے پلاٹ پر قبضہ کی نیت سے گیٹ لگا رہے تھے جن کو منع کیا تو ملزمان نے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں ،ٹانگوں سے پکڑ کر زدوکوب کیا زمین پر گھسیٹا اورکپڑے پھاڑ د ئیے ، بیٹی کے شور مچانے پرملزم فرار ہو گئے تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔