حافظ آباد:جعلی نصابی کتب کی فروخت معروف دکاندار کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد:جعلی نصابی کتب کی فروخت   معروف دکاندار کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد(نامہ نگا ر، نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں معروف بک سیلرشیخ اکرام وسیع پیمانے پر جعلی کتابیں فروخت کرتے پکڑا گیا۔

 پولیس تھانہ سٹی نے پیکٹا گورنمنٹ آف پنجاب کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر شیخ اکرام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پیکٹا کے افسر وں کو مخبری ہوئی کہ ریلوے پھاٹک کے قریب شیخ اکرم اپنی د کان نوید بک پیلس پر وسیع پیمانے پر جعلی کتب فروخت کررہاہے جس پر سپرنٹنڈنٹ قمر عباس کی سربراہی میں ٹیم نے نوید بک پیلس پر چھاپہ مارا تو وہاں پر تعلیمی سال 2025-26کی کیمسٹری، بائیولوجی، مطالعہ پاکستان اور فزکس کی جعلی کتب وسیع پیمانے پر پائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں