امپورٹڈ میک اپ کی اشیا مہنگی ہونے کے باعث خریداری میں کمی

امپورٹڈ میک اپ کی اشیا مہنگی  ہونے کے باعث خریداری میں کمی

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حالیہ بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر نئے ٹیکس لگنے کی وجہ سے جنرل سٹورز پر اشیا کی خرید میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس لگنے سے امپورٹڈ میک اپ کی اشیا مہنگی ہونے کے باعث لوگوں نے خریداری کم کردی ہے جس سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پہلے ہی دکانوں کے کرائے ’ بجلی کے بل’ ملازمین کی تنخواہیں دینا مشکل ہوتا جارہا تھا رہی سہی کسر میک اپ کے سامان پر لگنے والے ٹیکس نے پوری کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں