پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان

ڈسکہ(نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان ، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے غریب طبقہ کا عرصہ حیات تنگ ہو گیا۔

 بار بار بجلی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریبوں اور عام طبقات سے جینے کا حق چھین لیا۔ غریب خاندانوں کو ایک وقت کے کھانے کے حصول کے لئے انتہائی جدو جہد کرنا پڑ رہی ہے مگر اس کے باوجود دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہو گیا ۔ گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے موجودہ مہنگائی کی لہر سے تمام طبقات پر یشانی میں مبتلا ہیں۔ شہر یوں محمد رزاق ساہی، پرویز پطرس عبدالمجید، عامر رضا، عتیق الرحمن و دیگر نے کہا کہ غریبوں اور عام طبقات پر مہنگائی کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے ، ہر پاکستانی بالخصوص تنخواہ دار چھوٹے ملازمین مسائل کا شکار ہو چکے ہیں جو پہلے ہی بمشکل گزار کر رہے تھے مہنگائی کی نئی لہر کی وجہ سے غریب بری طرح پس رہا ہے ۔ شیخ محمد انیس،محمدعبداﷲ، زاہد صدیقی ،محمد فاروق نے کہا ہے بجلی کے مہنگے ترین نرخ پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ریلیف دیا جائے ۔ صنعتی و کاروباری شعبہ ہائے زندگی سمیت عوام کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ کاروبار پر بھاری ٹیکسوں سے صنعت و تجارت کی جڑیں کمزور ہورہی ہے ۔ بھاری ٹیکس اور مہنگی بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف د ئیے بغیر ملکی حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے ،حکومت ریلیف دے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ چل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں