ڈپٹی کمشنر کا وزیر آ باد کارڈیالوجی ،تحصیل ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا وزیر آ باد کارڈیالوجی ،تحصیل ہسپتال کا دورہ

وزیر آ باد ،گوجرانوالہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت وزیر آباد کا تفصیلی دورہ۔۔۔

 انہوں نے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ،ڈرین نالوں اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور وزیر آباد کے ملحقہ علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ، تجاوزات اور دیگر سرکاری طور پر دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے موقع پرمفت ادویات کی ہوم ڈیلیوری اور ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات آپریشن تھیٹر، میڈیکل سٹور اور وارڈز کا معائنہ کیا ، صفائی ستھرائی ،طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔نکاسی آب کے حوالے سے محکمانہ اقدامات کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا جی ٹی روڈ جنڈیالہ ڈھاب والا نالہ ودیگر گزرے والے ڈرین نالوں کا معائنہ، نکاسی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے گندگی اور تمام طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام(سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام)کے تحت وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کا دورہ، روڈ شولڈرز پر ٹف ٹائلز ورک کی پیش رفت بارے بریفنگ لی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ گکھڑ گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے وزیرآباد اور علی پور چٹھہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صفائی امور کا خود جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں