تتلے عالی:وار داتوں میں لاکھوں روپے ‘قیمتی سامان لوٹ لیا
تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کی وار داتوں میں لاکھوں روپے ،موٹر سائیکل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاجوکی کے خالد رحمانی سے موٹر سائیکل سوار ایک ڈاکو نے 50ہزار روپے چھین لئے ،راہوالی کے عدنان علی سے دو ڈاکوؤں نے بڈھا گورائیہ کے قریب5ہزار روپے لوٹ لئے ، ہردواودھے کے محمد مالک سے دو ڈاکوؤں نے 10ہزار روپے اور3 جوڑے جوتے چھین لئے ،قلعہ دیسا سنگھ میں عبدالغفار کی موٹر سائیکل نمبر اے ڈبلیو کے 8289 گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ،تتلے عالی میں عثمان کے زیر تعمیر مکان سے4لاکھ25ہزار روپے کی 10کھڑکیاں چوری ہو گئیں،تتلے عالی میں اشرف کے گھر سے ایک لاکھ48 ہزار روپے چوری ہو گئے ،تتلے عالی میں مقصود کیانی کی حویلی سے دو نامعلوم چور ایک لاکھ روپے کی بکری لے گئے ،طور باٹھ میں پرویز کی تین لاکھ روپے کی الیکٹرک موٹر وتار چوری ہو گئی،تتلے حکیم حیدر میں زمیندار جمیل اصغر کے زرعی رقبہ سے 3لاکھ روپے کی موٹر، ٹرانسفارمر کاتانبا چوری کر لیا گیا ،تنگ کلاں میں رضوان سرور کی حویلی سے 15ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہوگیا۔