نائب تحصیلدار ڈسکہ اورپٹواری ضمانت خارج ہونے پرگرفتار
ڈسکہ،سیالکوٹ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )اینٹی کرپشن جج گوجرانوالہ نے سابق نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید باگڑی اور پٹواری خالد بٹ کی ضمانت خارج کردی۔
اینٹی کرپشن پولیس نے دونوں کو عدالت سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔گزشتہ روزاینٹی کرپشن جج نے سابق نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید باگڑی اور خالد بٹ پٹواری کی موضع بھانو پنڈی جا مکے چیمہ میں غلط نشاندہی کرنے پر درج مقدمہ نمبر 8/25 میں ضمانت خارج کردی ، جامکے چیمہ، بیگ چک کے محمد زبیر بھٹی ایڈووکیٹ نے سابق نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید باگڑی اور خالد بٹ پٹواری کے خلاف انسداد رشوت ستانی ڈیپارٹمنٹ میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا،دونوں ملزموں نے مقدمہ میں ضمانتیں کرارکھی تھیں ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ملک ندیم منور کا کہنا ہے کو کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے ، بغیر تاخیر مقدمات درج کرکے کارروائی کی جا رہی ہے ۔