سرخ نشان لگی عمارتوں کو فوری مشینری سے مسمار کرنے کا حکم
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کا سوئی گیس روڈ اورفیروز والا روڈ پر ہنگامی دورہ،دوران آپریشن واگزار کرائی گئی اراضی سمیت مسمار کی گئی جگہ کا معائنہ کیا ۔
اس دوران انہوں نے انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ،انسپکٹرعرفان نسیم بٹ،زبیر بٹ کو ہدایت کی کہ فوری ہیوی مشینری کے ساتھ جہاں بھی سرخ نشان سے نشاند ہی کی گئی ہے وہاں پر بلا روک ٹوک سخت آپریشن کیا جائے اور تمام غیر قانونی تعمیر کی گئی عمارتوں کو فوری بلڈوز کیا جائے ۔ عملہ نے دھلے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 د کانیں سیل کردیں جبکہ کھیالی شیخوپورہ روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 100سے زائد عارضی تجاوزات کو فوری طور پر ختم کردیا دوران آپریشن مختلف سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔