ویٹرنری ہسپتال کھاریاں میں جدید الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح

 ویٹرنری ہسپتال کھاریاں میں  جدید الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور وزیر لائیوسٹاک کی خصوصی ہدایت پر سول ویٹرنری ہسپتال کھاریاں میں جدید الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ راجہ محمد اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات طاہز عزیز نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات طاہز عزیز نے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی، دونوں معزز ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کھاریاں کے مویشی پال حضرات کے لیے ایک بڑی سہولت ہے ، الٹراسائونڈ مشین کی دستیابی سے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی اور کسانوں کو بہتر خدمات میسر آئیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں