کچرے کے ڈھیر نہ اٹھانے پر کمپنی ،کنٹریکٹر سے وضاحت طلب

کچرے کے ڈھیر نہ اٹھانے پر کمپنی ،کنٹریکٹر سے وضاحت طلب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد کا جی ٹی روڈ کا دورہ، سپر ایشیا پارک اور گرین بیلٹس سمیت ملحقہ آبادی میں صفائی امور کا جائزہ لیا۔

 کچرے کے ڈھیر بروقت نہ اٹھانے پر جی ڈبلیو ایم سی اور کنٹریکٹر سے وضاحت طلب، فوری صفائی کی بھی ہدایت کر دی ۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، آئوٹ سورس سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ داران کو مرکزی شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں بھی یکساں صفائی کی سروسز فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روڈز کو تجاوزات فری بنانے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ دکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں، تجاوزات نہ صرف شہر کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔دکاندار اپنی دوکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور قریبی کوڑے دانوں میں کوڑا ڈالیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں،صاف ستھری شاہراہیں/علاقے تہذیب یافتہ معاشروں کی عکاسی کرتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال) کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن کو مریضوں، اٹینڈنٹس کو بغیرانتظار کرائے فوری درکار پرچی دینے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں