ڈسکہ:باپ نے بیٹی کو زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم گرفتار
ڈسکہ،سیالکوٹ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )باپ نے بیٹی کو زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ ہپو گڑھا کی زینب بی بی کام کے سلسلہ میں گئی ہو ئی تھی واپس آئی تو اس کی جواں سالہ بیٹی(ا) نے بتایا کہ والدنے زیادتی کی ہے ۔ موترہ پولیس نے زینب بی بی کی مدعیت میں اس کے خاوندمصطفی کمال کے خلاف بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔