حافظ آباد:مزاحمت پر نوجوان پر تشدد ، موٹر سائیکل چھین لی

حافظ آباد:مزاحمت پر نوجوان پر تشدد ، موٹر سائیکل چھین لی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کرکے زخمی کردیا اور بعدازاں رقم اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔

 جلال آنہ کا رہائشی نوجوان عبداﷲ خانقاہ ڈوگراں سے دوا لیکر گاؤں آ رہا تھا موٹر وے پل کراس کرتے ہی ڈکیتوں نے روک لیا، ایک نے پستول تان کر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی دینے کو کہا عبداﷲ نے ہمت کر کے پستول چھین لیا جو گولیوں سے خالی تھا ، دوسرے نے فائرنگ کر دی ، تینوں ڈکیتوں نے عبداﷲ کو پکڑ پر تشدد کیا ، ڈاکو موٹر سائیکل ،موبائل فون اور رقم چھین کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔عبداﷲ کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ تھانے اور سی سی ڈی سٹیشن میں مقدمے کیلئے در خواست دیدی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں