حافظ آباد:باپ کی فائرنگ سے بیٹی زخمی ، حالت تشویشناک
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )بھوپہ چدھڑا ں میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے لئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں15سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
آصف کی اپنی بیٹی عروج سے تکرارہوئی جس پر اس نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی عروج کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا۔